پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سکیورٹی گرفتار،سپیکر پرویز الہیٰ کے پرسنل سٹاف کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے
پنجاب پولیس نے ڈائریکٹر سکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی ڈائریکٹر سکیورٹی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا، سکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد، لیاقت علی، طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے، گزشتہ روز ریسرچ افسر شہباز حسین اور 2 سکیورٹی افسران کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اسپیکر پرویز الٰہی کے پرسنل اسٹاف افسر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے۔