حادثات و جرائم
تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچے جاں بحق
لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے اکبر شہید روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں 9 سالہ آمنہ، 7 سالہ سمیعہ اور 4 سالہ فاطمہ اور 7 سالہ نامعلوم بچہ زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 4 سالہ فاطمہ اور نامعلوم 7 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔