بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری

وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی کابینہ کوبھیجی گئی سمری پرگزشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانیوں پر ہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلےکے مطابق ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذ رہے گی، پاسپورٹ ایکٹ کے تحت ایک سے زائد شناخت پرپاسپورٹ رکھنے والوں کو 3 سال سزاہوسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کو مفادعامہ میں منظورکیاگیا، اندرون و بیرون ممالک مقیم پاکستانی استفادہ کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت 6 ایمنسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے، ان ایمنسٹی اسکیمز سے ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی تقریباً 12000 پاسپورٹس منسوخ کیے گئے اور حالیہ ایمنسٹی اسکیم سے ایک سے زائد شناخت والے تقریباً 38ہزارپاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے۔

Back to top button