آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان  آج انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Exit mobile version