بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکا کے حالات پر گہری نظر ہے، کرکٹ آسڑیلیا

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے حالات پر گہری نظر ہے، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ سری لنکا روانگی میں ابھی تین ہفتے ہیں، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔آسٹریلیا نے کولمبو میں 16 روز قیام کرنا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سیکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا، سیکیورٹی حکام مزید کشیدہ ہونے والی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔

اشتہار
Back to top button