بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی،20گھر جل گئے

جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں لگنے والی آگ نے 20 گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو سو ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے پیش نظرشہریوں کو محٖفوظ مقامقات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Back to top button