یاسین ملک عدالت میں پیش،الزامات کا دفاع کرنے سے انکار

غیر قانونی زیر حراست جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کشمیری رہنما نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کررہے۔

بھارتی عدالت یاسین ملک کے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے کی اگلی سماعت اب 19 مئی کو کرے گی۔

یاسین ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر الزامات پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ بھارتی عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم سمیت دیگر رہنماؤں پر بھی باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔

Exit mobile version