بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیاکپ میں پاکستان آرچری ٹیم کو ناکامی کا سامنا

ایشیاکپ میں پاکستان آرچری ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3 رکنی قومی ٹیم کے پلیئرز ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی نہ آسکے جبکہ ٹیم ایونٹ میں 9ویں نمبر پر رہی۔عراق میں جاری ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ اور ایشیاکپ میں پاکستان کی 3 رکنی ٹیم نے شرکت کی جس میں 32 سالہ حافظ عبدالرحمان، نعمان ثاقب اور محمد طیب شامل ہیں۔ تینوں پلیئرز بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی جگہ نہ بناسکے۔حافظ عبدالرحمان کویت کے کھلاڑی سے ہارے جبکہ محمد طیب اور نعمان ثاقب کو بنگلادیشی کھلاڑیوں نے شکست دی۔انفرادی مقابلوں میں حافظ عبد الرحمان 30ویں، محمد طیب 28ویں اور نعمان ثاقب 24ویں نمبر پر رہے۔ٹیم ایونٹ مقابلوں میں قومی ٹیم دس ٹیموں میں سے 9ویں نمبر پر آئی۔

اشتہار
Back to top button