مہنگائی میں پسی عوام کو وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کا جھٹکا
و فاقی حکومت کی منظوری کے بعد عوام پر بجلی مہنگی کر کے بجلی کا جھٹکا لگا دیا نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا، صارفین سے اضافی وصولیاں مئی کے بلزمیں کی جائیں گی۔کراچی والوں کی بجلی بھی ایک ماہ کیلئے 1.38روپے مہنگی کردی گئی، کراچی والوں پر ایک ارب 58 کروڑ روپے جبکہ ملک کے دیگر صارفین پر 29 ارب روپےاضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے فروری اور مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مارچ کے مہینے کے لئے بجلی2روپے 86پیسے فی یونٹ جبکہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4روپے 85پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی۔