بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، پہاڑوں پر ژالہ باری

ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی صبح سے آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، دوسری جانب پارا چنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، پہاڑوں پر ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔

چترال شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

بنوں اور ٹانک میں بھی بادل برسے، مظفر آباد میں عید کی صبح ہلکی بارش اور ہواؤں نے موسم خوشگوار بنادیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر ملک بھر میں کہیں آندھی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

اشتہار
Back to top button