بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر آمد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید کیپٹن کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی، شہدا اور ان کے اہلخانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر مادر وطن کا دفاع کیا، اپنے ہیروز کی قربانیاں پاک فوج اور قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم ان بہادر بیٹوں اور ان کے جرات مند خاندانوں کی مقروض ہے۔

 

مزید پڑھیے  آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
Back to top button