دورہ یورپ،پاکستان نے اسپین کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی
دورہ یورپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے اسپین کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 4 مئی کو کھیلا جائے گا۔
دورہ یورپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم نے اسپینش ہاکی ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔
کھیل کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رضوان نے شارٹ کارنر کے پر کیا، دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مبشر کی جانب سے شارٹ کارنر کی مدد سے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے تیسرا فیلڈ گول اعجاز علی نے گول اسکور کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر قومی ٹیم کو اسپین کے خلاف صفر کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے رومان نے چوتھا گول اسکور کیا، آخری لمحات میں اسپین کی ٹیم میچ کا واحد گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پاکستان نے مقررہ وقت کے اختتام پر اسپین سے 1 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔ پاکستان 2 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 4 مئی کو اسپین کے خلاف بارسلونا میں کھیلے گی۔