بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان تنزلی

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157 نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ برس پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیے  چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
Back to top button