ایم کیو ایم پاکستان  نےگورنر سندھ کے لیے پانچ نام تجویز کردیے

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  نےگورنر سندھ کے لیے پانچ نام تجویز کردیے ہیں۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق پانچ نام وزیراعظم کو بھیج دیےگئے ہیں۔ 

جن افرادکے نام بھیجےگئے ہیں ان میں نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ  شامل ہیں۔

 ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سےکوئی اعتراض آیا تو غورکیا جائے گا۔

Exit mobile version