جنرل قمرجاوید باجوہ کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدھ کے روز کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال اور فارمیشن کی پیشہ وارانہ تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

جنرل باجو ہ نے چکوٹھی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے تبادلہ خیال کیا اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے فوجیوں کی جنگی تیاریوں اور بلند حولے کو سراہا۔قبل ازیں کنٹرول لائن آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Exit mobile version