سی ای او پی آئی اے عہدے سے سبکدوش

ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہو گیا تھا جس کے بعد وہ عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق ائیر وائس مارشل عامر حیات کو قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ائیرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہوچکے ہیں، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ بعد ازاں 2 اپریل 2019ء کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

Exit mobile version