بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاداب خان کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔اس حوالے سے شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ طحہ جاوید نامی مداح نے بنائی ہے۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو اس وقت میرا ملک کے لیے ایک میچ کھیلنا بہت بڑی بات تھی۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون، محبت، دعائوں کے بغیر ایک کرکٹر یا معروف شخص نہیں بنتا۔آخر میں انہوں نے اپنی ایک ملین ٹوئٹر فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button