قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا،سابق سفیر اسد مجید خان بھی طلب

وزیرا عظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں سابق سفیر اسد مجید خان کو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسد مجید مبینہ مراسلے کے معاملے پر حقائق سےکمیٹی کو بریف کریں گے۔

Exit mobile version