عمران خان سے متعلق ڈاکٹر اسرار احمد اور حکم سعید کی پیش گوئی

سابق وزیر اعظم عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوئے جس کے بعد وہ عوامی جلسے کررہے ہیں۔

عمران خان کی حمایت اور مخالفت میں جہاں اس وقت سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ جاری ہے وہیں   برسوں قبل عمران خان سے متعلق ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید کی پیش گوئی کا ذکر بھی چل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکیم سعید نے  اپنی کتاب میں عمران خان سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ ایک عالمی منصوبے کے تحت عمران خان کو لانچ کیا جائے گا۔

حکیم سعید نے اپنی کتاب میں عمران خان کی کوششوں کو عالمی منصوبے سے بھی منسلک کیا تھا۔

دوسری جانب معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد نے عمران خان سے متعلق برسوں پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان کا شکار کرلیا ہے، عمران خان ایک ابھرتی ہوئی شے تھا ، امیدیں وابستہ تھیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد نے اپنی گفتگو میں عمران خان کو گولڈ اسمتھ کی جانب سے پہلی سلامی کا بھی ذکر کیا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب گولڈ اسمتھ کی جانب سے 5 کروڑ پاؤنڈ تو پہلے سلامی دی جائے گی یہ کس وجہ سے دی جارہی ہے؟ اگر یہود کا سارا سازشی کردار ہمارے سامنے ہو تو ہر شے واضح ہوجائے گی۔

اسرار احمد نے اپنے بیان میں عمران خان کو یہود کی سازش کا شکار ہونے پر بھی زور دیا تھا۔

Exit mobile version