کائونٹی کرکٹ،سرے نے ہمشائر کا قصہ تیسرے ہی روز ختم کردیا

انگلینڈ میں جاری کائونٹی چیمپئن شپ میں سرے کائونٹی کے سپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے تیسرے ہی روز ہمشائر کائونٹی کا قصہ تمام کرتے ہوئے ایک اننگز اور 17 رنز سے شکست دیدی، سرے کائونٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 467 رنز سکور کئے تھے جس میں پوپی کے ایک سو ستائیس ، آملا کے 73 اور جیکس کے 72 رنز نمایاں تھے جبکہ ہمشائر کی جانب سے بارکر نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، سرے کائونٹی کی جانب سے 467رنز کے جواب میں ہمشائر کائونٹی کی ٹیم 223 رنز پر آئوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی ، بارکر 57 اور برائون 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سرے کی جانب سے اوورٹننے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، فالو آن کے بعد بھی ہمشائر کائونٹی کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 227 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ ایک اننگز اور 17 رنز سے ہار گئی دوسری اننگز میں ویدرلے 87، وینس 57 کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سرے کی جانب سے کلارک نے چار، اوورٹن اور ٹیلر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Exit mobile version