بھارتی ریاست آسام میں طوفان اور بارشوں سے 14ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں گرج چمک کے طوفان اور بارشوں سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں طوفان اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں کئی گھر تباہ ہو گئے۔

پیش آنے والے حادثات کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آسام اور منی پور سمیت کچھ بھارتی ریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

Exit mobile version