بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف 29 نومبر 2022 کو وقت پر ریٹائر  ہو جائینگے،میجر جنرل بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر  افتخار کا کہنا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وقت پر ریٹائر ہوں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان  پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ توسیع مانگ ر ہے ہیں اور نہ اسے قبول کریں گے وہ 29 نومبر 2022 کو وقت پر ریٹائر  ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی  آر کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، کوئی ضمنی انتخاب کوئی بلدیاتی انتخاب اٹھالیں، کوئی مداخلت نہیں،  پہلے کہا جاتا تھا کالز آتی ہیں، اگر کوئی ثبوت ہے مداخلت کا تو سامنے لائیں۔

اشتہار
Back to top button