قومی
وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5وزرا کو برطرف کردیا
وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے 5 وزراء کو برطرف کر دیا۔
وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے ترجمان نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ہے۔
ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبد القیوم نیازی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان وزراء کو مس کنڈکٹ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں پر کابینہ سے نکالا گیا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے 5 وزراء کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔