امریکا بھارت مذاکرات میں پاکستان کاغیر ضروری حوالہ مسترد

دفترخا رجہ نے امریکا بھارت بین الوزارتی مذاکرات میں پاکستان کے غیر ضروری حوالے کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکا بھارت اشتراک کے میکینزم کو تیسرے ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تاکہ دہشتگردی کے اصل خطرات سے عوام کی نظریں ہٹائی جا سکیں۔

دفتر  خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے خلاف کیے گئے دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اورکامیابیوں کو امریکا سمیت عالمی برادری تسلیم کرتی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  پاکستان دنیا کے ذمہ دار ممالک سے توقع کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں گے۔

Exit mobile version