اسلام آباد میٹرو کو وزیراعظم نے پانچ روز میں چلانے کا حکم دیدیا

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو پانچ روز میں چلانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارت داخلہ، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسلام آباد میٹرو بس سروس نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جاتی ہے۔

میٹرو بس پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 4 سال سے زیر التواء ہے۔

Exit mobile version