وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی بلکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پرتحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں، توقع ہے کہ نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے لیکن اب ملیں گے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کامیاب ہونے کےبعد گورنر  کے پی شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version