بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا جس میں انہوں نے کہا  کہ فروری 2020 سے اب تک اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دیں جس کے لیے عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت اور لگن سے کام کیا، اب اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد دو ڈپٹی اٹارنی جنرلز نے حکومت کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے  چیف جسٹس گلزار احمد خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر برہم
Back to top button