بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، آئی ای ڈی، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوف، 12 میگزینز، 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

Back to top button