قومی
قومی اسمبلی کے باہر قیدیوں کی گاڑیاں پہنچ گئیں،گرفتاریوں کا امکان
تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ۔
ریڈ زون میں اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف جہاں پہلے ہی سکیورٹی سخت ہے اب وہاں قیدیوں کی گاڑیاں بھی پہنچادی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی سزا سنائی جاتی ہے تو اس حوالے سے گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں۔