بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران فواد چوہدری کی ملاقاتیں

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی ہال میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات ہوئی۔

اجلاس میں وقفے کے دوران حکومتی و متحدہ اپوزیشن کے اراکین ایوان میں موجود ہیں اور آپس میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

فواد چوہدری اور سعد رفیق نے بھی ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔

دونوں کی گپ شپ جاری تھی کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی اس گفتگو میں اپنا حصہ ڈالنے آئے۔

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا کہ فواد چوہدری کی اسمبلی ہال میں سعد رفیق سے ملاقات، فواد بھائی خواجہ سعد رفیق کو کہہ رہے ہیں کہ میرے لیے گنجائش نکالیں، میں پی ٹی آئی سے بھی زیادہ جوشیلے انداز میں ن لیگ کو ڈیفینڈ کروں گا۔

اشتہار
Back to top button