لیفٹیننٹ جنرل(ر)طارق خان کی دھمکی آمیز خط کے کمیشن کی سربراہی سے معذرت

وفاقی حکومت نے غیر ملکی سازش کی تحقیقات کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے اور انہوں نے فیصلے سے حکومت کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا ہے، کمیشن کو تحقیقات کیلئے 90 دن دیے گئے ہیں۔

Exit mobile version