سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ اور صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے۔سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلانے کا حکم جاری کردیا ہے
فیصلہ سنانے سے پہلے چیف جسٹس نے چیف الیکشن کمشنر کو روسٹرم پر بلایا اور استفسار کیا کہ الیکشن کے انعقاد کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر آگاہ کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ الیشکن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے ہر وقت تیار ہے