تجارت
ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا
انٹربینک میں ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال جہاں عدم استحکام کا شکار ہے وہیں ڈالر کے سامنے روپے کی حالت بھی خراب ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 186 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 186 روپے 10 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186.50 روپے کا ہے۔