بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینز اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولفارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

Exit mobile version