بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سیالکوٹ، پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

بچے کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


سیالکوٹ میں پتنگ کی ڈورپھر نے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں 5 سالہ بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ طلحہ شہباز اپنے کزن کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی بھرنے آیا تھا تاہم بچے کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ بچے کی ہلاکت پر علاقے بھر میں کہرام مچ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سیالکوٹ میں ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔دردناک واقعہ پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔اس حوالے سے عظمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اشتہار
Back to top button