بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب پراسیکیوٹر کا تقرر نہ ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں میں نیب پراسیکیوٹر کا تقرر نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں میں پراسیکیوٹر کا تقرر نہیں ہوا، پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر کو لکھا ہوا ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی کے باعث اپیلوں پر سماعت 16 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے  عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ لی
Back to top button