بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار  احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار  احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا  ہے کہ ‏صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔

خیال رہےکہ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونےکے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کوبھیجیں گی۔

Back to top button