بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب اپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا

تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب اپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور  آئی جی پنجاب سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خیال رہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ گورنرپنجاب مقرر کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button