سعودی عرب میں آج پہلا روزہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی تھی۔

حرم شریف اور مسجد نبوی میں کسی بھی سماجی فاصلے کے بغیر نماز تراویح ادا کی گی، سعودی عرب کی تمام علاقائی مساجد میں بھی نماز تراویح پوری گنجائش کے ساتھ پڑھی گئی۔۔

Exit mobile version