احساس رابطہ ایپ اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کا اجرا

نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پورٹل (NDEP) پر کام  جمعرات کو باضابطہ طور اختتام پذیر ہو گیا ہے اور "احساس رابطہ” ایپ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ "احساس رابطہ” کی موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر اس لنک پر دستیاب ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.ehsaas.sub_kay_liye

احساس کی قومی سماجی اقتصادی رجسٹری کے لیے NDEP ون ونڈو احساس کے چھ اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ NDEP سمیت احساس  پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کو یہ معلوم کرنے کا اختیار حاصل ہو گا کہ ایک شناختی کارڈ نمبر کا  درج کرنے سے کسی فرد یا خاندان کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ جو فوائد کسی خاندان اور فرد کو اداروں کے ذریعے مل رہے ہیں وہ بھی احساس پروگرام کے تحت تمام دیگر اداروں کو نظر آئیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ماضی میں، ایک سرکاری ادارے  کے پاس  یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ کسی فرد یا خاندان کو دوسرے سرکاری ادارے سے کیا مدد مل رہی ہے۔تعلقات اور اثر و رسوخ رکھنے والے کچھ خاندان متعدد فوائد حاصل کر رہے تھے اور دیگر زیادہ مستحق افراد کو کچھ نہیں مل رہا تھا۔

کوگنیٹو API آرکیٹیکچر اپروچ کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ کو تحفظ فراہم کیا  جائے گا۔ دو طرفہ ڈیٹا شیئرنگ ہو گی۔ وہ ادارے جن کے ساتھ ڈیٹا شیئر کی جائے گی ان کو بھی اپنی معلومات کے ساتھ رجسٹری کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

"احساس رابطہ” ایپ ایک عام آدمی کو احساس کے مختلف پروگراموں کے ذریعے پیش کیے جانے والے مختلف فوائد اور خدمات کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔ اردو زبان میں ہدایاتی معلومات صارفین کو احساس پروگراموں اور اقدامات کو سمجھنے میں دیتی ہیں۔

احساس رابطہ ایپ کے ذریعے، جو کوئی بھی مختلف فوائد کے لیے اپنے حقداروں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے وہ احساس 8171 ویب پورٹل سیکشن پر جائے گا۔ احساس کارڈ کے پچھلے حصے پر درج QR کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد، ایپ صارف کو احساس کے تحت اس کے خاندان کے حقداروں کے بارے میں مطلع کرے گی۔

Exit mobile version