بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کی ملٹری کمپائونڈ میں گھسنے کی کوشش،6جوان شہید

ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  فوجی جوانوں کی طرف سے جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ  فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں نے ملٹری کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی، فوجی جوانوں کی طرف سے جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد مار دیے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء میں نوشہرو فیروز کے صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے نائب صوبیدار  زبید، راولپنڈی کے حوالدار سہیل، ٹنڈو الہ یار کے لانس نائک غلام علی، خیرپور کے سپاہی مسکین علی، سکھر کے سپاہی میر محمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

اشتہار
Back to top button