سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک

 شمالی  وزیرستان میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے مکین میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد  ہلاک ہوگئے۔

Exit mobile version