قومی
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کرائی جائیں۔
تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔
درخواست میں وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ عوام کو ذہنی تناؤسے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اورسنجیدہ معاملہ ہے، دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجواکرتحقیقات کرائی جائیں۔