دبئی ایکسپو 2020میں کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس کی تقریبات کا آخری دن 

نائب صدر کے پی ایل وسیم اکرم، یو اے ای کے سفیرایچ ای افضال محمود، وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان بنے مہمان خصوصی

دبئی ایکسپو 2020میں کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس کی تقریبات اتوار کوبہترین لمحات کیساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

تیسرے روز نائب صدر کے پی ایل وسیم اکرم، یو اے ای کے سفیرایچ ای افضال محمود، وزیر خزانہ آزادجمو ںوکشمیر عبدالماجد خان مہمان خصوصی تھے۔

اس مو قع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل سیزن ون نے تکنیکی ترقی میں زبردست تبدیلیوں کا آغاز کیا۔ ایو نٹ نے بین الاقوامی سطح پر تجارت، ثقافت اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاحت پر مثبت اثرات مرتب کئے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے صحیح وقت پر کے پی ایل شوکیس ایونٹ کا آغاز کیا تاکہ معاشی اور سیاحت کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات، آزاد جموں و کشمیر میں کاروبار کے فروغ کیلئے مثبت ماحول پیدا کیا جا سکے۔ مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کیساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے کھیلوں کی ثقافت میں بھی اضافہ ہوگا۔ کے پی ایل سیزن 2 فرنچائزز کی بڑھتی تعداد ،برطانیہ میں اسکے فائنلز کیساتھ آزاد جموں و کشمیر کیلئے بڑا حیرت انگیز ثابت ہوگا۔

مہمان خصوصی وسیم اکرم نے سہ روزہ کے پی ایل شوکیس ایونٹ کو سراہتے ہو ئے کہا کہ کے پی ایل سیز ن ون میں آزادکشمیر کے نو جوانوں کو آگے آنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ۔بہت سے با صلا حیت کشمیر ی نو جوان کر کٹر سامنے آئے ۔ کے پی ایل آزاد جموں و کشمیر کے مستقبل کیلئے گیم چینجر لیگ ہے جس کا معیشت، کھیلوں کی ثقافت، سماجی ہم آہنگی اور سیاحت پر دیرپا اثر پڑے گا۔

یو اے ای کے سفیرایچ ای افضال محمود نے اس موقع پر کے پی ایل انتظامیہ اور حکومت آزادجموں و کشمیر کو بہترین کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس ایو نٹ منعقد کر نے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ اس سے نہ صرف کشمیر کے رہائشیوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی بلکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کے پی ایل کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

سیکر ٹر ی سپو رٹس اینڈ ٹو رازم آزادکشمیر منصور وقار ڈار نے کے پی ایل شو کیس ایو نٹ کو کامیاب کرنے پر شرکاء، انتظامیہ اور دنیا بھر سے آنیوالے مہمانو ں کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری سے عالمی سطح پر پرامن اور دوستانہ پیغام پیش کرنے پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر خزانہ آزادکشمیر عبدالمجید خان نے اپنے اختتامی کلمات میں پا کستان پو یلین میں کشمیر گیلری کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیراور اس کی پریمیئر لیگ کی ایک بہترین اور شاندار تصویر پیش کرنے میں آزاد کشمیر حکومت اور کے پی ایل انتظامیہ کی کو ششوں کو سراہا ۔انہو ں نے کہا کہ مزید ترقی یافتہ،خوشحال آزاد جموں و کشمیر کیلئے مضبوطی سے کھڑے ہونے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں مؤ ثر منصوبہ بندی کر نی ہو گی۔

نائب صدر کے پی ایل وسم اکرم نے پروگرام کھیلو آزادی سے میں بھی شرکت کی جہاں پر پروگرام کی میزبان ثریا خان نے ان کی زندگی، کیریئر کے مختلف پہلوؤں اور کے پی ایل سیزن 1 میں اہم کردار ادا کرنے کے بارے میں سوالات پوچھے۔ وسیم اکرم نے شو میں موجود سامعین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی د یئے۔ انہوں نے اپنے چا ہنے والو ں کو اپنے دستخط شدہ بیٹ اور گیند پیش کی۔

کشمیر گیلری میں موجود ہجوم نے "میگنیفسنٹ کشمیر اپنی پریمیئر لیگ”کے 3 دن طویل ایونٹ کو بے حد سراہا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کے پی ایل سیزن 2بہت دلچسپ ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے میڈیا، کشمیر پریمیئر لیگ کی انتظامیہ اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی اعلی شخصیات سے بات چیت کی۔ کشمیری تارکین وطن بھی کے پی ایل کے اقدامات سے بہت متاثر نظر آئے۔

کشمیر گیلری میں موجود میڈیا کے نمائندوں نے پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری سے براہ راست کے پی ایل شوکیس ایونٹ اور دنیا کے سامنے آزاد جموں و کشمیر کا سافٹ امیج پیش کر کے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

سامعین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل ایپ کے ذریعے کشمیر کی نمائش کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

چیئرمین کے پی ایل ارشد خٹک، سی ای اوکے پی ایل چوہدری شہزاد اختر، سی او اوکے پی ایل تیمور علی خان، سی ایم اوکے پی ایل ثاقب الرحمان نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چا ند لگا ئے۔ 

Exit mobile version