لاہور ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 278رنز درکار، آسڑیلیا کو 10وکٹیں
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مزید 278 رنز درکار ہیں۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
قبل ازیں چوتھے روز کے کھیل میں وقفے سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی مجموعی اسکور 96 رنز پر گری۔ وارنر کا شکار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کیا۔
کھانے کے وقفے کے بعد مارنوس لبوشین 36 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نسیم شاہ کا شکار بنے جو صرف 17 رنز ہی اسکور کرسکے۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی کھلاڑی 268 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔