یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی۔
تقریب میں ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ساتھ ہی فاتحہ خوانی بھی کی۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یومِ پاکستان کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور اخلاقی معیارات کو بلند کرنے کی جدوجہد کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ہمارے آباؤ اجداد نے تحریک آزادی کے دوران کیا تھا۔