بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جو بلے کے نشان پر منتخب ہوا، وہ عمران کو ووٹ دینے کا پابند، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں اور علیم خان ہمارے دوست ہیں۔

اپنے بیان میں میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جو بلے کے نشان پر منتخب ہوکر آیا وہ عمران خان کو ووٹ دینے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو ووٹ نہیں دیتا تو اسے اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں ہے، علیم خان ہمارے دوست ہیں کوئی گروپ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اجلاس بلانے کا اختیار اسپیکر کا ہے وہ فیصلہ کریں گے۔

اشتہار
Back to top button