بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال وفات پانے والے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی تعزیت کیلئے ان کےگھر پہنچ گئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آج انتقال کر جانے والے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے گھر تعزیت کرنے پہنچے ۔

انہوں نے رفیق تارڑ کے انتقال پر لاہور میں سابق صدر کے گھرجا کر تعزیت کی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز نے بھی سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ  پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ رفیق تارڑ 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے، وہ 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے۔

اشتہار
Back to top button