بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت سیکیورٹی سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والے آسٹریلیا کے 35 رکنی دستے میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ بھی شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا میں 3 روزہ آئیسولیشن کرنے والی کینگرو ٹیم کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم آج سے اپنی تیاریوں کا آغاز کردے گی۔

پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے بگ تھری ممالک میں سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر آنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے

1998 کے بعد 24 سالوں میں آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، دونوں ممالک کے بیچ 4 مارچ سے 5 اپریل کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں ہوگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔

آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کردیا گیا تھا۔

آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر

اشتہار
Back to top button