بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ فائنل، کیا آج ٹیم ڈیوڈ ٹیم کا حصہ ہونگے؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سلطانز مسلسل دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرجوش ہیں تو قلندرز بھی پہلی بار پی ایس ایل کی جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے تاہم سلطانز نے محمد رضوان کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

اب ملتان سلطانز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹم ڈیوڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹریننگ میں خوش آمدید کہا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ کی تصویر شیئر کیے جانے کا مطلب ہے کہ جارح مزاج بیٹر ایونٹ کے فائنل کے لیے ٹیم کو دسیتاب ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button